حکومت نے موبائل فونز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں پانچ فیصد کا اضافہ کردیا جس کے باعث پری پیڈ صارفین زیادہ متاثر ہونگے
موبائل فونز صنعت کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے موبائل فون سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرحدسسے بڑھا کر پندرہ فی صد کا اعلان کیا ہے۔ موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہےکہ ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے سرکاری طور پر بھی کسی طرح آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس نافذہونے سے موبائل فونز صاریفن جو پہلے ہی انیس فی صد ٹیکس ادا کررہے ہیں ان کے مجموعی ٹیکس کی شرح چوبیس فی صد ہوجائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پری پیڈ صارفین اس ٹیکس سے سب سے ذیادہ متاثر ہونگے۔ کیونکہ صارفین اس ٹیکس کوایڈ جسٹ نہیں کراسکیں گے۔

No comments:
Post a Comment