
پاک قطرجنرل تکافل لمیٹڈ، آئی ایف ایس کی ریٹنگ ’’BBB+‘‘ سے بڑھاکر’’A-‘‘ کردی گئی
کراچی : 24 جون 2013 ۔ جے سی آ۔وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے پاک قطرجنرل تکافل لمیٹڈ، آئی ایف ایس(انشوررفنانشل سٹرنتھ)کی ریٹنگ’’BBB+‘‘(ٹرپل بی پلس)سے بڑھاکر’’A-‘‘ (سنگل اے مائنس)کردی ہے۔ کسی کمپنی کوتفویض شدہ ’’A-‘‘ ریٹنگ اس کے مستحکم ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔پاک قطرجنرل تکافل لمیٹڈ کوملنی والی ریٹنگ پی کیوجی ٹی ایل کی ملکیتی ڈھانچہ کو باہم متحد کرتی ہے جوقطر میں کام کرنیوالی معروف مالیاتی اداروں پرمشتمل ہے ۔مزیدبرآں سپانسرز نے 33.7ملین روپے کی ایکویٹی کی سرمایہ کاری کیساتھ ان کی مالیاتی حمایت کا بھی مظاہرہ اور2013میں مزید 66.3ملین روپے کی سرمایہ کاری کا عزم بھی ظاہرکیاہے۔حصص یافتگان کے فنڈز میں بہتری کے نتائج نے بھی مالی سال 2012ء میں کمپنی کے کیپٹلائزیشن اعشاریوں میں اضافہ پرمثبت اثرڈالا ہے۔کمپنی کا لیکویڈیٹی پروفائل مضبوط اورمستحکم سمجھا جاتاہے کیونکہ انشورنس قرضہ قابل انتظام حدود کے اندربرقرار ہے اورکمپنی کی جانب سے کاروبارمیں استحکام کے دعوؤں کی تکمیل بھی اطمینان بخش ہے۔اخراجا ت کی شرح میں کمی کے باعث کمپنی کے نظرنہ آنیوالے آپریشنزپربھی قابوپالیا گیا ہے جس کوکاروبای نمو کے نتیجہ میں حاصل کیاگیا تھا۔
No comments:
Post a Comment