Pages

Wednesday, April 30, 2014

پی آئی اے کے کھانے سے کیڑا برآمد

باکمال لوگ لاجواب سروس ۔۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران قومی ایئر لائن کی دو پروازوں میں مسافروں کے لنچ بکس سے کیڑے مکوڑے نکل آئے۔جس پر مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر جلی ہوئی سبزی کو کیڑے سمجھ بیٹھے ہیں ۔


باکمال لوگوں کی لاجواب سروس ۔۔۔۔۔یہ سنتے ہی آپ کے ذہن میں کس کا نام آتا ہے۔۔۔جی ہاں یہ وہی لاجواب قومی ائیر لائن کی  سروس ہے جس کے کارنامے آپ آئے روز سنتے  رہتے ہیں۔۔۔ماجرہ کچھ یوں ہے کہ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی ۔۔پرواز پی کے دو سو انسٹھ میں مسافر نے کھانے کے لئے لنچ بکس مانگا تو اس میں سے  کیڑے نکل آئےجی ہاں یہ کوئی نئی بات نہیں ۔۔۔اس سے قبل گزشتہ روز بھی ریاض سے پشاور آنے والی  پرواز  پی کے سات سو چھپن میں مسافر کے ڈنر بکس سے  کیڑے مکوڑے نکلے تھے ۔۔۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے ان دونوں واقعات کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی جس کے بعد   فلائٹ آپریشن نے کیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف انکوائری کے لئے انتظامیہ کو درخواست بھیج دی ہے ۔۔۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے یہ بات ماننے کے لئے تیار نہیں۔۔۔مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ مسافر جلی ہوئی سبزی کو کیڑے سمجھ بیٹھے ہیں ۔۔۔پی آئی اے کا کھانا محفوظ اور صحت بخش ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment